9 جولائی 2025 - 17:53
سامراج، رہبر انقلاب کے خلاف متنازعہ بیانات سے گریز کرے، علامہ ساجد نقوی

رہبر انقلاب اسلامی امت مسلمہ میں غیر معمولی اہمیت و مقام کی حامل شخصیت، سامراج متنازعہ بیانات سے گریز کرے ایسا نہ ہو آنے والا ردعمل ناگزیر ہوجائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ملت جعفریہ پاکستان پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای امت مسلمہ و ملت تشیع میں ایک خاص مقام و غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں، سامراج قوتیں متنازعہ بیانات سے گریز کریں بصورت دیگر اب تک آنیوالے ردعمل نہ صرف ناگزیر بلکہ اس کے اثرات پریشان کن ہوسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے متعلق سامراجی صدر کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار اورکرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نہ صرف رہبر انقلاب اسلامی ہیں بلکہ وہ امت مسلمہ میں ایک خاص مقام اور غیر معمولی اہمیت کی حامل بین الاقوامی شخصیت ہیں۔

لہٰذا ان احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مہذب الفاظ کا استعمال نہ صرف لازم ہے۔ بلکہ بیہودہ زبان پر جو رد عمل مختلف مراجمع عظام اور جید علماء کی جانب سے آ رہا ہے ایسا نہ ہو ایسی بیہودگی کے سبب وہ کچھ ہوجائے جس کے اثرات پریشان کن ہوسکتے ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے دنیا پر واضح کردیا کہ اسلامی حمیت و غیرت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جرات مندانہ انداز میں دنیائے اسلام کی رہبری و ترجمانی کا حق ادا کیا ہے جس پر پوری اسلامی دنیا کی جانب سے انہیں داد تحسین پیش کی جارہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha