بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مطالبہ کیا کہ آذربائیجان کی فضائی حدود سے ایران کے خلاف صہیونی مائیکرو ڈرونز کی جارحیت سے متعلق طلاعات کی تحقیقات کی جائیں۔
رپورٹس کے مطابق، صدر الہام علی اف نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ کسی بھی صورت میں دوست و برادر ملک ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔
صدر پزشکیان نے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر مبنی ایران کی اصولی پالیسی پر زور دیا اور کہا کہ ایران تمام ہمسایہ ممالک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور آذربائیجان کے تعلقات مزید وسیع اور مضبوط ہوں گے، جبکہ دونوں ممالک کے عوامی رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ صہیونی جارحیت کے دوران، صہیونیوں کی طرف سے ہزارون مائیکرو ڈرونز استعمال کئے اور آذربائیجان پر الزام ہے کہ ان میں کئی مائیکرو ڈرونز آذربائیجان سے اڑ کے ایران میں مختلف مقامات پر حملے کر چکے ہیں۔ اس سے قبل روس اور پاکستان میں بھی یوکرین اور بھارت کی طرف سے اسی طرح کے بے شمار اسرائیلی ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے اور ان کی روش تینوں ممالک میں تقریبا ایک جیسی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ