19 جون 2025 - 17:39
صہیونیوں کا کمانڈ، کنٹرول اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق-3 کا چودھواں دور مکمل ہونے پر اپنے اعلامیے میں کہا کہ صہیونیوں کا کمانڈ، کنٹرول اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر ـ جو ای اسپتال کے قریب واقع ہؤا ہے ـ بھاری میزائلوں سے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا۔ 

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے ادارے نے صہیونیوں کے خلاف آپریشن "وعده صادق-3" کے تحت ہونے والی کاروائیوں کے چودہویں دور کے سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ

آپریشن وعدہ صادق-3 کا چودہواں دور، کامیکازے ڈرونز اور اسٹراٹیجک میزائلوں کے ساتھ شروع ہؤا۔ اس کاروائی میں صہیونی فوج کے کمانڈ، کنٹرو اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کو ـ جو ایک اسپتال کے قریب تھا جسے اس سے پہلے خالی کرایا گیا تھا ـ کو نشانہ بنایا گیا، میزائل اور ڈرونز ٹھیک نشانے پر لگے۔

اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی انٹیلی جنس صلاحیت اور اس کے میزائلوں کے ٹھیک نشانہ پر لگنے کی صلاحیت نے دنیا والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے تمام تر علاقے غاصب آبادکاروں کی انتہائی عاجزی اور خوف و ہراس کی وجہ سے ہمارے حملوں میں متاثرہ فوجی چھاؤنی کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔

صورت حال یہ ہے کہ صہیونی فوج نے تمام تر اڈوں اور چھاؤنیوں کو مکمل طور پر خالی کر دیا ہے، اور شہری علاقوں میں چھپ گئے ہیں اور انہوں نے اپنے فضائی اور میزائل دفاعی بیٹریوں کو شہری علاقوں میں تعینات کر دیا ہے۔

ہم نے قبل ازیں متنبہ کیا تھا کہ تمام تر مقبوضہ علاقے نہتے ہو چکے ہیں، دشمن کا دفاعی نظام ناکارہ ہوچکا ہے اور اس سرزمین میں صہیونیوں کے لئے کوئی بھی نقطہ پرامن نہیں ہے اور اب بھی خبردار کرتے ہیں کہ صہیونی ریاست کا بے جان جسم اس کے بعد اقتصادی مراکز پر ہمارے حملوں کو برداشت نہیں کر سکے گی۔

إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ

تعلقات عامہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

صہیونیوں کا کمانڈ، کنٹرول اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha