18 جون 2025 - 00:33
حیفا اور تل ابیب کو فوری طور پر خالی کرو، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا صہیونی آبادکاروں کو انتباہ

مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل صہیونیوں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کے بارے میں کہا کہ اب تک کی گئی کارروائیاں محض انتباہی تھیں، اور اصل سزا دینے والی کاروائی جلد ہی شروع کی جائے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جنرل موسوی نے واضح مقبوضہ فلسطین پر قابض یہودی آبادکاروں کو واضح طور پر متنبہ کیا کہ اگر جان پیاری ہے تو مقبوضہ حیفا اور مقبوضہ یافا (تل ابیب) کو خالی کرکے چلے جائیں۔

انھوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے ایرانی عوام پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست نے غزہ اور لبنان میں 300 سے زائد صحافیوں کے قتل کرنے کے بعد، ایران کے کے براڈکاسٹنگ کارپوریشن میں نیوز چینل کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا تاکہ سچ کی آواز کو دبایا جا سکے۔

جنرل موسوی نے مزید کہا: "عظیم ایرانی قوم نے تاریخ میں کبھی بھی ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا، اور اس بار بھی صہیونی ریاست کو اس کے جرائم کی سزا دی جائے گی"۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ شہداء کا خون، خاص طور پر فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی شہادت، مسلح افواج کو مزید عزم عطا کرتی ہے تا کہ وہ صہیونی ریاست پر ناقابل تلافی ضرب لگا دیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس اور مسلح افواج کی فضائی دفاعی فورس دوسری فوجی شعبوں کی مدد سے ملکی دفاع کے اگلے مورچوں میں کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے دشمن دشمن پر کاری ضربیں لگائی ہیں، لیکن آج تک ہونے والی کاروائیاں تنبیہی نے ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے، لیکن یہ تسدید (Deterrence) غرض سے ہونے والی انتباہی کاروائیاں تھیں اور سزا دینے کے لئے مجوزہ والی کارروائی ابھی باقی ہے"۔

جنرل موسوی نے اپنے پیغام میں مزید کہا: میں مقبوضہ علاقوں ـ بالخصوص تل ابیب (یافا) اور حیفا ـ میں رہائش پذیر آبادکار، ـ فوری طور پر ان علاقوں کو خالی کریں اور

جنرل موسوی نے مقبوضہ علاقوں، خاص طور پر تل ابیب اور حیفا کے رہائشیوں کو خبردار کیا: "اپنی جان بچانے کے لئے فوری طور پر یہ علاقے خالی کریں اور خود کو نیتن یاہو کے حیوانی عزائم کا شکار نہ بننے دیں"۔

انھوں نے دنیا کے حریت پسندوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا: "عظیم ایرانی قوم، اللہ کی مدد اور فضل و کرم سے شہداء کے خون کا بدلہ لے گی اور مسلح افواج ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہیں گی"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha