16 جون 2025 - 16:01
عراق کی النجباء تحریک کے میڈیا معاون کا "ابنا" سے گفتگو میں بیان:
"اسرائیل کا ایران پر حملہ، غزہ میں نیتن یاہو کی شرمناک ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش

ڈاکٹر "حسین الموسوی" نے کہا: "غزہ کے خلاف جنگ میں کسی بھی قسم کی فتح حاصل کرنے میں نیتن یاہو کی شرمناک ناکامی، اندرونی بحرانوں کو سنبھالنے میں اُس کی ناکامی، اور بیرونِ ملک فرار کی اُس کی کوشش، ایران پر حملے کی ایک اور بڑی وجہ ہے۔"

اہل‌ بیت (ع) نیوز  ایجنسی "ابنا" کے مطابق، جمعہ کے روز صہیونی ریاست نے ایک مجرمانہ اور دشمنانہ حملے میں ایران کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی ایرانی فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور بےگناہ عام شہری شہید ہوئے۔

اس  حملے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی، دنیا بھر کے آزادی پسند عوام، متعدد ممالک اور بااثر شخصیات نے اس صہیونی جارحیت کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا۔

اس حوالے سے "حرکت نُجَباء" کے میڈیا معاون، ڈاکٹر حسین الموسوی نے "ابنا" سے گفتگو کرتے ہوئے اس حملے کو "بزدلانہ" قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ شکستوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا:

  • امریکہ سیاسی، اقتصادی، داخلی و خارجی بحرانوں سے دوچار ہے اور ان سے نکلنے کے لیے بیرونی بحرانوں کو جنم دے رہا ہے۔

  • نیتن یاہو غزہ میں مکمل ناکامی کا شکار ہوا اور داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ایران پر حملے کی راہ اپنائی۔

  • امریکہ اور اسرائیل ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ وہ اپنے پُرامن جوہری پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔

ڈاکٹر الموسوی نے اس بات پر زور دیا کہ:

  • اسرائیل اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

  • یہ حملہ نہ صرف ایران بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ:

  • ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی، عسکری، اقتصادی و سیکیورٹی قوت پر مکمل ایمان رکھتے ہیں۔

  • ایرانی قوم اپنے حکیم و مدبر رہبر کے ساتھ کھڑی ہے، اور یہ طاقت صہیونی اور امریکی جارحیت کے خلاف کامیابی کے لیے کافی ہے۔

  • ہم، مقاومت اسلامی اور بالخصوص "حرکت نُجَباء"، اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ اس ظلم کے خلاف کھڑے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha