11 جون 2025 - 13:39
ہم نے 2 ٹن وار ہیڈ والے ایک میزائل کا تجربہ کیا، ایرانی وزیر دفاع کا امریکہ کو واضح انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا: ہمیں دفاعی شعبے میں بہت اچھی کامیابیاں ملی ہیں، اور ہماری آپریشنل قوتوں کے ہاتھ بھرے ہوئے ہیں۔ ہماری تازہ ترین کامیابی گذشتہ ہفتے ایک میزائل کا کامیاب تجربہ تھا جس کا وار ہیڈ 2 ٹن وزنی تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(‏ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا: ہمیں دفاعی شعبے میں انتہائی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور ہماری عملیاتی قوتیں مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہماری تازہ ترین کامیابی گذشتہ ہفتے 2 ٹن وار ہیڈ والے ایک میزائل کا کامیاب تجربہ تھا۔

انھوں نے کچھ ممالک کے رہنماؤں کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم تمام امریکی اڈوں کو ان کے میزبان ممالک میں نشانہ بنائیں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا: "مخالف فریق کے بعض عہدیداروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوئے تو تصادم اور خونریزی ہوگی۔ میں ایرانی قوم اور مسلح افواج کی طرف سے کہتا ہوں کہ ان شاء اللہ معاملہ اس نہج تک نہ پہنچے اور بات چیت کامیاب ہو۔ لیکن اگر ایسا نہ ہؤا اور ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو یقیناً مخالف فریق کے نقصانات ہم سے کہیں زیادہ ہوں گے۔

انھوں نے زور دے کر کہا: اگر جنگ مسلط ہوئی تو اس صورت میں امریکہ کو خطے سے نکل کر جانا ہوگا کیونکہ اس کے تمام اڈے ہمارے ہتھیاروں کی زد میں ہیں۔ ہم بلا تامل تمام امریکی اڈوں کو ان کے میزبان ممالک میں نشانہ بنائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha