3 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے ایک اعلی اہلکار نے ترکی میں نیٹو کی جانب سےدفاعی میزائل سسٹم نصب کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں نیٹو کا دفاعی میزائل نظام غیر مؤثر اورناکام ہوجائے گا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے رابطہ عامہ کے نائب سربراہ میجر جنرل عزیز نصیر زادہ نے ترکی میں نیٹو کےدفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں نیٹو کا دفاعی میزائل نظام غیر مؤثر اورناکام ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی نے اپنی زمین پر نیٹو اور امریکہ کو دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنے کی اجازت دی ہے اور اس سے اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ہم ہر قسم کے خطرہ کا مقابلہ کرنےکے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اس وقت بہترین فوجی پوزيشن میں ہے اور کسی بھی خطرے کا جواب کمترین مدت میں دے سکتا ہے۔ .........../169