اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے اظہر الاسلام کی رہائی کا حکم بھی دے دیا۔
عدالت نے سزائے موت کے قیدی اظہر الاسلام کو انسانیت کے خلاف جرم سے بری کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہر الاسلام 2012 سے قید میں تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دی اور ان کی رہائی کا حکم دیا۔
آپ کا تبصرہ