اہل بیت(ع) نیو ایجنسی۔ابنا۔ بنگلہ دیش کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مسجد میں ہونے والا یہ دھماکہ مسجد کی گیس پائپ پھٹنے کی وجہ سے ہوا جس کے باعث ۱۲ افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مغرب کی نماز کے لیے نمازی جمع تھے اور مسجد میں گیس پائپ سے گیس لیک ہو چکی تھی جوں ہی کولر چالو کیا گیا کولر نکلنے والی چنگاری نے مسجد کی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑکا دی۔
رپورٹ کے مطابق ۳۷ افراد اس دھماکہ میں جل چکے ہیں جو ڈاکا ہسپتال میں بھرتی ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ ۱۲ افراد موقع پر جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲