اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدارتی دفتر کے شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کے 17 ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کی نینو ٹیکنالوجی کی مختلف مصنوعات برامد کی جارہی ہیں.
یہ بات صدارتی شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی میں قائم نینو ٹیکنالوجی کے فروغ مرکز کے سیکرٹری 'سعید سرکار' نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایران نے 35 ملین ڈالر کی مالیت نینو مصنوعات کی برامد کی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف سائنسی حوالے سے بلکہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور مختلف مصنوعات کی اچهی پیداوار کی وجہ نینو مارکیٹ میں اچهی پوزیشن رکهتا ہے اور اس وقت دنیا کے اہم ممالک میں شامل ہے.
ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ فی الحال ایران سے لیبارٹری کے سامان اور صنعتی آلات اور نینو خام مواد کو بیرون ملک برامد کی جارہی ہیں اور ہر سال نینو مصنوعات کی برامد کی حجم میں اضافہ ہورہا ہے.
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے خطے میں کوئی ایسے ملک نہیں جو نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته مقابلہ کرسکے اور اس کے علاوہ ہماری برامد ہونے والی نینو مصنوعات کو بین الاقوامی معیار حاصل ہے.
اسٹیٹ نینو کی ایک رپورٹ کے مطابق ؛ ایران نینو سائنس میں اعلی کارکردگی اور تحقیق کرنے پر دنیا کے نینو سائنس کے حوالے سے تحقیق کرنے والے ممالک کے درمیان ساتهویں نمبر حاصل کرلیا ہے.
نینو ٹیکنالوجی انیشی کونسل کے مطابق ؛ چین، امریکہ اور بهارت نینو سائنس کے حوالے سے سب سے زیادہ مضامین لکهے ہیں.
نینو ٹیکنالوجی کے حوالے سے لکهے گئے پیپرز میں ایران کا حصہ 4.25 فیصد رہا.
اسلامی ممالک کی حیثیت سے ایران کے بعد سعودی عرب نے نینو ٹیکنالوجی تحقیقات کے حوالے سے 19واں نمبر حاصل کیا.
2013 میں ایران نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں 8ویں پر رہا مگر اس سال اس شعبے میں بہتری سے ایران ساتهویں درجے پر آگیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲