اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے جوانوں نے جنوبی حلب میں دہشت گردوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے اور اس علاقے کا محاصرہ پوری طرح مکمل کر لیا ہے۔
شامی فوج اور اس کی اتحادی قوتوں نے جنوبی حلب میں واقع پچیس عمارتوں کے ایک کمپلیکس کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران درجنوں دہشت گرد اور ان کے سرغنے ہلاک ہوگئے۔
شامی فوج کے جوانوں نے حلب کے نواحی علاقے راموسہ میں واقع ایک سیمنٹ فیکٹری پر داعش کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ شمالی حلب کے محلے صلاح الدین پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں دو عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
درایں اثنا حمص کے مشرقی نواحی علاقوں میں شامی فوج کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم ساٹھ داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شامی فوج نے دیرالزور اور سوید کے علاقوں میں بھی حملے کر کے داعشی دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
.......
/169