اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر کرکوک میں داعش کے بعض اعلی کمانڈروں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق داعش کے باغی کمانڈروں نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری کی بیعت کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق داعش کے بعض کمانڈروں کے اس اقدام سے داعش دہشت گرد تنظیم پر کاری ضرب لگ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش کے اندر شدید اختلاف پیدا ہوگیا ہے اور بعض کمانڈرداعشی کمانڈر ابو بکر بغدادی کو نابودکرنا چاہتے ہیں۔
.......
/169