اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی توانائی اور صنعتوں کی برآمدات کی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حمید رضا صالحی نے ارنا سے بات چیت میں ایران کی برآمدات میں اضافے کے لیے ہم آہنگ اورموثر اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کی مدد و حمایت سے دو ہزار پچیس تک غیرپیٹرولیم برآمدات کو دو سو ارب ڈالر سالانہ تک لے جانا ممکن ہے۔
انھوں نے بیس سالہ وژن اور دو ہزار پچیس تک غیرپٹرولیم برآمدات کے دو سو ارب ڈالر سالانہ کے ہدف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قانون ساز اداروں کے مناسب اقدامات اور برآمدی شعبے اور اداروں کو مضبوط بنا کر اس مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک غیرپیٹرولیم برآمدات کا ہدف پچاس ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
حمید رضا صالحی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی مثبت فضا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جب مختلف ملکوں کے ساتھ سیاسی تعلقات بہتر ہوئے ہیں، امید ظاہر کی کہ بینکنگ کی مشکلات کم ہوں گی خاص طور پر ایران سے باہر رقم کے لین دین میں آسانی پیدا ہو گی۔
.......
/169