اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی ہو جانے والے عراقی فوجیوں کی عیادت کے موقع پر کہا ہے کہ وہ داعش کوشکست دینے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے - انہوں نے کہا کہ عراقی افواج موصل میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک موصل آزاد نہیں ہوجاتا - ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے فلوجہ کو ہم نے آزاد کرایا ہے موصل کو بھی دہشتگردوں کےقبضے سے آزاد کرائیں گے -
عراقی وزیراعظم نے عراقی فوجیوں کے حوصلوں اور ان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ داعش بغداد کے علاقے الکرادہ میں دہشت گردانہ بم دھماکے کے ذریعے عراقی عوام سے عید کی خوشیاں چھین لینا چاہتا تھا لیکن داعش کے اس اقدام سے عراقی افواج کے اندر دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حوصلہ اور بڑھا ہے اور ان کا عزم پہلے سے بھی زیادہ مستحکم ہوا ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔
/169