اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج نے جمعرات کو صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی اپنی کارروائیوں کے تحت اس شہر کے قریب واقع دوعلاقوں دیرباز اور الکرامہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا-
عراقی فوج کی اس کارروائی میں بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ داعش کی چار گاڑیوں کو، کہ جن میں بم نصب تھے تباہ کر دیا گیا-
دوسری جانب عراقی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس نے صوبہ صلاح الدین میں بیجی - شرقاط شاہراہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-
فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شاہراہ کی آزادی سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراقی فوجوں کو رسد رسانی کا کام آسان ہو جائے گا-
دریں اثنا عراقی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوجوں اور قبائلی لشکر کے جوانوں نے عامریہ کے قریب چار سو دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا-
ادھرعراق کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے سربراہ عبدالغنی الاسدی نے بھی کہا ہے کہ موصل شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیاں پروگرام کے مطابق جاری رہیں گی اوراس پروگرام میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی- ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے خصوصی دستے موصل کے جنوب کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲