اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے پر ماسکو اور واشگٹن کے درمیان کسی بھی قسم کا خفیہ معاہدہ انجام نہیں پایا ہے-
رشیاٹوڈے کے مطابق دیمتری پیسکوف نے شام کے بارے میں وائٹ ہاؤس اور کریملن کے درمیان کسی بھی قسم کا خفیہ معاہدہ طے پانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے-
پیسکوف نے کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان معلومات کے تبادلے کے باوجود، داعش سے مقابلے کے سلسلے میں فریقین کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی نہیں پائی جاتی اور یہ بات افسوسناک ہے-
روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ شام کی قانونی حکومت کی دعوت پر روس، اس ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲