26 مئی 2016 - 10:32
صومالیہ میں الشباب کے 21 دہشتگرد ہلاک

صومالیہ میں متعین کینیا کی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں متعین کینیا کی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ صومالیہ میں امن فوج کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ملک کے مغربی علاقہ دوبلے میں کی گئی جس کے دوران الشباب کے دہشت گردوں کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں جن میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور دستی بم قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔
ادھر وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے بھی کینیا کے 5 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

.......

/169