25 فروری 2016 - 07:53
پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ بننے کی اہلیت رکھتا ہے

پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے ملک کے ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ پاکستانی میڈیا نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیشنل کمانڈ اٹھارٹی نے اپنے اجلاس میں ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، این ایس جی یعنی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ بننے کی اہلیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں آئندہ ماہ واشنگٹن میں ہونے والی نیوکلیئر سیکورٹی کانفرنس متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے علاوہ پاکستانی فوج کے اہم عہدیدار بھی شریک تھے۔ اجلاس میں پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کی مکمل حفاظت کے کنونشن کے ترمیمی مسودے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169