25 فروری 2016 - 07:49
متحدہ عرب امارات نے اپنے فوجی جنوبی یمن سے نکال لئے

متحدہ عرب امارات نے ایک دن کے اندر ، جنوبی یمن کے شہر عدن کے ایئرپورٹ کے ذریعے اپنے فوجیوں کو نکال لیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک دن کے اندر ، جنوبی یمن کے شہر عدن کے ایئرپورٹ کے ذریعے اپنے فوجیوں کو نکال لیا ہے- کہا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر ایسوشی ایٹیڈ پریس کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت کی ہے- متحدہ عرب امارات ، یمن پر حملے میں سعودی عرب کا ایک اہم اتحادی شمار ہوتا ہے اور اس کے زیادہ تر فوجی، یمن کے جنوبی علاقوں میں تعینات تھے - یمن پر سعودی عرب کے فوجی حملوں کے آغاز سے اب تک، متحدہ عرب امارات کے درجنوں فوجی مارے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169