27 جنوری 2016 - 16:43
ایران کے نائب وزیر خارجہ روس کے دورے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'امیر عبداللہیان' بدہ کے روز روس کے دارالحکومت 'ماسکو' پہنچ گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'امیر عبداللہیان' بدہ کے روز روس کے دارالحکومت 'ماسکو' پہنچ گئے. عبداللہیان کے اس دورے کا مقصد ایران اور روس کے درمیان دہشتگردی کے خلاف دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بالخصوص شام اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے.

 اس کے علاوہ نائب ایرانی وزیر خارجہ روسی صدر کے خصوصی مندوب برائے امور مشرق وسطی 'میخائل بگدونف' سے دوطرفہ روابط، علاقائی اور عالمی تازہ ترین صورتحال پر اہم مذاکرات کریں گے.

 عبداللہیان اور روسی حکام کے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال سمیت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مزید تعاون کو فروغ دینے کے لئے گفتگو متوقع ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲