5 جنوری 2016 - 05:32
امریکی حکومت پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا

ایک امریکی مصنف نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی حکومت پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر شیکاگو سے تعلق رکھنے والے امریکی مصنف اسٹیفن لینڈمین نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف زیرغور نئی امریکی پابندیوں سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ امریکہ کی حکومت پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا جبکہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی نئی پابندیاں، طے پانے والے ایٹمی معاہدے کے منافی ہیں۔

انھوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف ممکنہ نئی پابندیوں سے تہران اور واشنگٹن کے تعلقات ماضی سے کہیں زیادہ کشیدہ ہوجائیں گے، کہا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں سے اس بات کا کوئی تعلق نہیں ہے کہ امریکہ میں مستقبل کا صدر کون ہوگا۔

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں پر ایسی حالت میں غور کیا جا رہا ہے کہ امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ عائد کی جانے والی نئی امریکی پابندیوں سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ ایران کے دفاعی میزائل پروگرام کی ترقی کے خلاف عائد کی جانے والی نئی امریکی پابندیوں پرایران نے سخت رد عمل دکھایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169