22 دسمبر 2015 - 12:07
شام؛ فوج کے ہاتھوں دسیوں دھشتگرد ہلاک

شام کی افواج نے ملک کے جنوبی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے فوجی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا کہ شام کی افواج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دمشق شہر کے قریب مرج السلطان گاؤں میں تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق جیش الاسلام اور جیش الفتح گروہوں سے تھا۔

چودہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شام کی افواج نے مرج السلطان ہوائی اڈے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ واضح رہے کہ اس فوجی اڈے پر دو سال سے زیادہ عرصے سے دہشت گردوں کا قبضہ تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲