12 دسمبر 2015 - 20:28
پاکستان: لاہور میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور میں ننکانہ صاحب میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ننکانہ صاحب کے علاقے فیض آباد میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر علاقے میں چھپے ہوئے وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 سے 3 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کا بدلہ لینے کے لئے بڑی کارروائی کی منصوبہ بند کر رہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169