اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے دارالحکومت صنعا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے سعودی جارحیت چودہ دسمبر کو بارہ بجے ختم ہو جائے گی اور پندرہ دسمبر سے امن مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔ انصار اللہ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ ان کی تنظیم خود کو یمن کے دیگر دھڑوں کے ساتھ مذاکرات کا پابند سمجھتی ہے تاکہ اندرون ملک جھڑپوں کو ختم کیا جاسکے۔ قابل ذکرہے کہ یمن کی سابق حکومت اور تحریک انصاراللہ دونوں نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں سوئیزرلینڈ میں ہونے والے امن مذاکرات کے ایجنڈے سے اتفاق کرلیا ہے۔ یمن کی سابق حکومت کے وزیراعظم خالد بحاح نے بھی جمعے کے روز کہا تھا کہ یمن میں جھڑپیں بہت جلد ختم ہوجائیں گی۔ انصاراللہ کے ترجمان نے اس بات پر کڑی نکتہ چینی کی کہ ان کی تنطیم کے پیش کردہ تمام نکات کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ۔ محمدعبدالسلام نے کہا کہ اس کے باجود انصاراللہ اور اس کی اتحادی جماعتیں مذاکرات میں کسی قابل قبول نتیجے تک پہنچنے کی پوری کوشش کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲