1 دسمبر 2015 - 19:39
اربعین حسینی پر پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب نے اربعین حسینی پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں یکم دسمبر سے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ 3 دسمبر کو پورےصوبے میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اربعین حسینی پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 3 دسمبر کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، بزرگ ،خواتین، بچے اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169