اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی، برطانیہ کے تین روزہ دورے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچے-
مودی کی برطانیہ آمد پر سیکڑوں مظاہرین نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کتبے، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نریندر مودی کیخلاف نعرے درج تھے-
مظاہرین نے ’’گو مودی گو‘‘، ’’مودی ناٹ ویلکم‘‘ کے نعرے لگائے، ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ ’’گو مودی گو‘‘ اور مودی قاتل کے نعروں سے گونج اٹھی۔ مظاہرین نے ہندوستانی وزیر اعظم کو گرفتار کرنے اور ان پر مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169