29 اگست 2015 - 15:18
یمن؛ النھدین فوجی چھاونی پر سعودی حملہ

یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب نے شدید ہوائی حملے کئے ہیں جبکہ سعودی جنگی جہازوں نے النھدین فوجی چھاؤنی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین نیوز ایجنسی کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب نے شدید ہوائی حملے کئے ہیں جبکہ سعودی جنگی جہازوں نے النھدین فوجی چھاؤنی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے تازہ جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے  صنعا کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔المیادین کے مطابق گذشتہ شب سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے النھدین فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲