13 اگست 2015 - 09:57
ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے ایک روزہ دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف، مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے- ایرانی وزیر خارجہ، اپنے دورہ پاکستان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اور پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی سے بھی ملاقات کریں گے- اس دورے میں ایران پاکستان تعلقات میں فروغ کی راہوں کے جائزے کے ساتھ ساتھ علاقے کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد سے قبل منگل اور بدھ کو بیروت اور دمشق کا دورہ کیا- وہ جمعرات کو ہی اسلام آباد سے نئی دہلی کے لئے روانہ ہو جائیں گے- قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ جواد ظریف کا پاکستان کا یہ تیسرا دورہ ہے-

۔۔۔۔۔

/169