اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر البیرہ کے جبل الطویل علاقے میں فلسطینی جوانوں پر حملہ کیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں - صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ شہر بیت القدس کی " بدو " کالونی میں بھی فلسطینی جوانوں پر حملہ کیا- اسی طرح صیہونی حکومت کی جنگی گن بوٹوں نے غزہ کے ساحلوں پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی- دوسری جانب صیہونی ذرائع نے غلطی سے سائرن بجنے کے باعث تل ابیب اور اس کے مضافات میں واقع کالونیوں میں شدید خوف و وحشت پھیل جانے کی خبر دی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲