اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے پیر کے روز سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے علاقے کی صورت حال پر گفتگو کی- فیڈریکا موگرینی منگل کے دن تہران پہنچ رہی ہیں اور اپنے اس دورے میں وہ، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سمیت مختلف اعلی عہدے داروں سے ملاقات کریں گی-
واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، کے رکن ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کے سلسلے میں یورپی یونین کا مرکزی کردار رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک نے جوہری مسئلے پر چودہ جولائی کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا-
.......
/169