اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے کجکی اور موسی قلعہ علاقوں میں طالبان گروہ اور افغان سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سینیئر کمانڈروں سمیت طالبان گروہ کے کم از کم پچیس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بائیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں- واضح رہے کہ طالبان گروہ نے ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲