17 جولائی 2015 - 02:26
صیہونی حملے جاری رہے تو منہ توڑ جواب ملے گا: حماس

حماس تحریک کے ایک سینیئر عہدے دار نے صیہونی حکومت کو غزہ پر حملوں کی بابت خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق، حماس تحریک کے سینیئر رکن اسماعیل رضوان نے صیہونی حکومت کو غزہ پٹی پر بڑھتے ہوئے حملوں کی بابت خبردار کیا ہے۔ اسماعیل رضوان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ میں موجود فلسطینیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تو انہیں فلسطینی مجاہدین کے منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو صیہونی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی کے مرکزی اور شمالی حصے کو میزائیلوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے مین ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حماس کے سینیئر رکن اسماعیل رضوان نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو حماقت آمیز قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ جولائی دو ہزار چودہ میں صیہونی حکومت نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے تاہم یہ سفاک حکومت جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتی چلی آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی پر پچاس روزہ صیہونی جارحیت میں دو ہزار تین سو فلسطینی شہری شہید اور گیارہ ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲