15 جولائی 2015 - 15:05
مصر میں پچیس دھشتگرد ہلاک

مصر کی مسلح افواج نے پچیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے فوجی ذرائع نے سینا میں واقع شیخ زوید کے جنوب میں دہشت گرد گروہ انصار بیت المقدس کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنانے کی خبر دی ہے- ان ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مصر کی مسلح افواج نے منگل کی رات، انصار بیت المقدس گروہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے بعد شیخ زوید میں پولیس عمارت پر اس گروہ کے حملے کو ناکام بنا دیا- اس حملے میں پچیس دہشت گرد ہلاک جبکہ تیس دیگر زخمی ہوئے- مصر کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مہینے کے اندر شیخ زوید کے علاقے میں انصار بیت المقدس گروہ کا یہ دوسرا حملہ تھا کہ جسے ناکام بنا دیا گیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲