13 جولائی 2015 - 01:17
کشمیر: رکن پارلیمنٹ (نظیر احمد) کی گاڑی پر حملہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرین نے ایک رکن پارلیمنٹ کی گاڑی پر حملہ کر دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین نے ہفتے کے روز کلگام کے ایک گاؤں میں ہندوستان کے ایک رکن پارلیمنٹ نظیر احمد کے قافلے میں شامل گاڑیوں پر حملہ کرکے کم از کم تین گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا- ہندوستانی رکن پارلیمنٹ کے قافلے پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ کلگام شہر کے ایک اسکول کا معائنہ کرکے واپس لوٹ رہے تھے- مظاہرین نے نظیر احمد کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے- ہندوستان کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے پھینکے اور رکن پارلیمنٹ کو مظاہرین کے درمیان سے بحفاظت نکال لیا- پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں- واضح رہے کہ کلگام شہر کے بعض دیہی علاقوں کے عوام نے دو ہزار چودہ کے مقامی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا-

.......

/169