6 جولائی 2015 - 18:23
مذاکرات کے مقام پر سعودی طیاروں کی بمباری

سعودی لڑاکا طیاروں نے اس مقام پر بمباری کی ہے جہاں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یمنی فریقوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی الموتمر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی کانگریس پارٹی کی نائب سربراہ فائقہ السید نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے مقام پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ان حملوں کا مقصد یمن میں جنگ بندی کے لئے اسماعیل ولد الشیخ کی کوششوں کو شکست سے دوچار کرنا ہے- فائقہ السید نے کہا کہ یمن کی عوامی کانگریس پارٹی کے دفتر پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے آل سعود کی کھلی جارحیت کو ثابت کرتے ہیں اور اس طرح کے مجرمانہ اقدامات کے باعث سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں یمنی عوام کے ارادے اور زیادہ مضبوط ہوئے ہیں- یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ، ماہ رمضان سے قبل ممکنہ سمجھوتے کے حصول کے بارے میں یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور کانگریس پارٹی کے اعلی حکام سے صلاح و مشورے کے لئے صنعا میں موجود ہیں- درایں اثنا سعودی لڑاکا طیاروں نے آج صبح صوبہ لحج کے الفیوش علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تیئیس یمنی شہری شہید ہو گئے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲