اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' کی جانب سے کویت کے امیر 'شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح' کو انکے پیغام میں انہوں نے کویت سٹی میں جمعہ کے روز ایک مسجد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مزمت کی.
صدر روحاني نے کويتي امير کو اپنے پيغام ميں کہا ہے کہ، اس جرم کے پيچھے تکفيري گروپوں کے گندے اور اسلام مخالف مقاصد ہيں کہ وہ ماہ رمضان ميں مساجد ميں حملے کر کے مسلمانوں کو بدنام اور اسلام کي ايک پرتشدد تصوير ظاہر کرنا چاہتے ہيں.
صدر روحاني نے اپنے پيغام ميں کويتي امير،حکومت اور کويت کے عوام سے تعزيت کا اظہار کرتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ عوام کي شرکت اور مزيد کوششوں اور زيادہ تعاون کے ذريعے ہم دنيا بھر ميں پر امن دين اسلام کي تعليمات کے زريعے پوري دنيا ميں دہشت گردي اور تشدد کا خاتمہ،سيکورٹي کي فراہمي،امن اور سکون کا قيام جلد ديکھيں گے.
کويت سٹي ميں امام صادق مسجد ميں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے ميں تين ايرانيوں سميت کم از کم 25 افراد ہلاک اور 200 سے زائد ديگر افراد زخمي ہوئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' کی جانب سے کویت کے امیر 'شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح' کو انکے پیغام میں انہوں نے کویت سٹی میں جمعہ کے روز ایک مسجد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مزمت کی.