اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تیونس کے ایک اہلسنت عالم دین اور سماجی نفیسات کے پروفیسر ’’احمد الابیاد‘‘نے رسا نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا کہ دشمنوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے شیعہ سنی اختلافات کو ختم کرکے امت مسلمہ کا اپنی اور دین اسلام کی بقا کیلئے ایک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
انہوں نے امام راحلؒ کے اتحاد بین المسلمین کے نظرئے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولایت فقیہ کے اس نظر ئےسے ہی ہم شیعہ اور سنی کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور اسلامی دنیا میں پھیلی بغاوت اور تنازعات کو بھی حضرت امام خمینیؒ کے نظرئے’’ اتحاد بین المسلمین ‘‘سے ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاہے کہ مسلم ممالک کو امریکہ اور دیگر مغربی ممالک جوکہ مسلمانوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں قطعی بھروسہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ امریکہ اور مغربی ممالک صرف اپنے ناجائیز مفادات کی خاطر اسلامی ممالک پر غلبہ پاکر ، اپنی خود غرض کی بھینٹ چڑھا کر مسلمانوں پرظلم و جبر کرکے ان پر حکومت کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہےکہ امام راحل ؒنے ہمیشہ مسلمانوں کو دنیا کی استکباری طاقتوں کے خلاف صف آرا ہونے کی تلقین کی ہے ۔
انہوں نے کچھ مسلمانوں ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ اتحاد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہاہےکہ اسرائیل ہی وہ ملک ہے جو اسلامی دنیا میں تفرقہ اور تنازعات کو ہو ا دے رہا ہے ۔
انہوں نے مزید امام خمینیؒ کے اس نظرئے کہ فلسطینی مسئلہ اسلامی دنیا کا مسئلہ ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو امام راحل ؒ کے نقش قدم کی پیروی کرتے ہوئے فلسطینی مظلوم قوم کی حمایت جاری رکھنی چاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲