13 جون 2015 - 02:33
عراق کو بچانے میں تین عوامل کا اہم کردار

عراق کی البدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے مراجع تقلید، عوام اور ایران کی مدد نے عراق کا شیرازہ بکھرنے سے بچایا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الغدیر ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی البدر تنظیم کے سکریٹری جنرل اور اس ملک کی عوامی فورس کے ایک کمانڈر ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراقی عوام سے مراجع عظام کی اپیل، عوام اور خاص طور پر جوانوں کا اس اپیل پر مثبت جواب اور ایران کی حمایت، یہ تین عوامل ہیں کہ جن کے باعث عراق، داعش دہشت گرد گروہ کے ہتّھے نہیں چڑھ سکا- العامری نے کہا کہ اگر عراقی عوام کی فداکاری نہ ہوتی تو پورا عراق اور خلیج فارس کا علاقہ داعش کے قبضے میں چلا جاتا- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صوبہ الانبار کے شہر الرمادی اور صوبہ صلاح الدین میں بیجی آئل ریفائنری پر داعش کا قبضہ، در اصل عوامی فورس کے خلاف بعثی عناصر کی سازشوں کا نتیجہ ہے- العامری نے کہا کہ اس وقت عوامی فورس بھر پور طریقے سے نبرد آزما ہے اور داعش کے خلاف ہماری کارروائی کا اگلا مرحلہ صوبہ الانبار کے مشرقی شہر فلوجہ میں انجام پائے گا- در ایں اثنا عراقی پارلیمنٹ میں مجلس اعلائے اسلامی عراق سے وابستہ المواطن دھڑے کے سربراہ حامد خضری نے کہا ہے کہ صرف عراق کے شیعہ مسلمان ہی داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں- انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عراق میں دہشت گردوں کے خلاف، اہلسنّت مسلمانوں سمیت مختلف اقوام کے افراد بھی جنگ کر رہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲