اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی اسپیکر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے پارلمانی وفد سنئیر ایرانی حکام سے دوطرفہ روابط پر مذاکرات کرنے کے لئے ہفتے کی صبح دارالحکومت تہران پہنچ گیا.
يہ بات 'حسين شيخ الاسلام' نے آج ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے بتائي.
انہوں نے مزيد كہا كہ يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كميٹي كے سربراہ 'ايلمار بروك' كي قيادت ميں آٹھ نفر پر مشتمل پارلماني وفد اپنے قيام كے دوران ايراني مجلس كے اسپيكر 'علي لاريجاني' اور وزارت خارجہ كے اعلي حكام سے ملاقاتيں كريں گے.
شيخ الاسلام نے كہا كہ يورپي پارلیمانيہ وفد كا يہ دورہ ايراني پارليمنٹ كي خارجہ پاليسي اور قومي سلامتي كميٹي كے سربراہ علاء الدين بروجردي كي دعوت پر كيا جارہا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲