1 جون 2015 - 19:56
داعش نے حماس کے رہنما کا قتل کر دیا+ تصاویر

دھشتگرد گروہ داعش نے گزشتہ روز ہوئے حماس کے ایک رہنما ’’صابر صیام‘‘ کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی جو غزہ میں اپنی دوکان میں بم دھماکے کے ذریعے مارا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد گروہ داعش نے گزشتہ روز ہوئے حماس کے ایک رہنما ’’صابر صیام‘‘ کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی جو غزہ میں اپنی دوکان میں بم دھماکے کے ذریعے مارا گیا۔
دھشتگرد گروہ داعش نے ایک بیانیہ جاری کر کے کہا ہے کہ صابر صیام کو اس ٹولے کے خلاف جنگ میں شرکت کے جرم میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
داعش نے تحریک حماس کو بھی دھمکی دی ہے کہ وہ داعش کے عناصر کے خلاف کسی قسم کے اقدام کی صورت میں داعش کی طرف سے حملوں کا نشانہ بن سکتی ہے۔
داعش نے فلسطینیوں کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کا ساتھ دینے کی صورت میں داعش کی طرف سے شدید نقصان اٹھا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس کے باوجود کہ دھشتگرد ٹولے داعش نے متعدد بار تحریک حماس کو دھمکیاں دی ہے تحریک حماس اس دھشتگرد ٹولے کی مخالفت کر رہی ہے اور غزہ میں اس کی موجودیت کی تردید کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲