20 مئی 2015 - 17:51
شمالی کوریا نے چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنانے کا دعویٰ کیا

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانک نےبہت چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنالئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کےحکام نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے کافی عرصے قبل چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی حاصل کی ہے- شمالی کوریا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کو دیگر جنگی ساز و سامان میں استمعال کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کے قومی دفاعی کمیشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانگ، اس ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے اپنے تمام ہتھیاروں منجملہ میزائیلوں کو بھی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کرسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲