17 مئی 2015 - 19:55
ترکی، مغربی ممالک کے جاسوسی اداروں کا خفیہ اجلاس

امریکہ، صیہونی حکومت اور مغربی ممالک کے جاسوس اداروں نے علاقے کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ترکی میں ایک خفیہ اجلاس کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایک سیاحتی مقام پر منعقد ہونے والے اس خفیہ اجلاس میں، امریکہ، صیہونی حکومت ترکی اور مغربی ممالک کے جاسوسی اداروں کے افسران شریک تھے-

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں علاقے کے حالات بالخصوص گذشتہ پانچ برسوں کے دوران عرب ممالک میں پھیلی ہوئی افرا تفری کا جائزہ لیا گیا- اس اجلاس کے شرکاء نے اس مسئلے کے حل کے لئے لیبیا کا سناریو دہرانے یا امریکہ و سعودی عرب کے نسخے پر اعتماد ظاہر کیا ہے-
اس اجلاس میں ان تمام علاقوں میں مسلسل دہشتگرد گردی اور تکفیریت کی لہر اور خوف و وحشت پیدا کئے جانے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے- اس منصوبے میں القاعدہ، بن لادن اور ایمن الظواہری سے زیادہ پرتشدد اقدامات انجام دیئے جانے پر تاکید کی گئی ہے-
مذکورہ منصوبے کے مطابق دہشتگرد گروہوں کے درمیان مختلف عنوان سے قتل عام کا بازار گرم کیا جائے گا اور ایسی شدید جھڑپیں کرائی جائیں گی جسے کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوگا-
مبصرین کا کہنا ہے کہ علاقے کی صورتحال اور بدامنی میں ترکی اور بعض عرب ملکوں کے اقدامات کے پیش نظر بعید نہیں ہے کہ امریکا، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادی "اسلامی ممالک" علاقے میں سامراجی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اسطرح کی خفیہ منصوبہ بندی میں مصروف ہوں-
مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت اس پورے خطے میں ایک نکاتی ایجنڈے پر کام کیا جارہا ہے کہ جس کے تحت کسی بھی قیمت پر غاصب صہیونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے-

.......

/169