اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے آپاچی جنگی ہیلی کاپٹروں نے یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ صعدہ میں ایک گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار نو عام شہری شہید ہو گئے۔ سعودی عرب کی سرکردگی میں اتحادی فوج کے ترجمان نے اتحادیوں کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود گزشتہ رات دعوی کیا کہ اتحادی افواج نے جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک یمن میں کوئی فوجی کارروائی انجام نہیں دی ہے۔
.......
/169