13 مئی 2015 - 08:59
مصر: اسکول بس پر حملہ، سولہ بچے زخمی

مصر کے شہر دمنہور میں مسلح افراد نے ایک اسکول بس پر فائرنگ کرکے متعدد بچوں کو شدید طور پر زخمی کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مصر کے صوبے البحیرہ کے شہر دمنہور میں ایک اسکول بس پر حملہ کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق اس حملے کے دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے سولہ بچے شدید زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

.......

/169