اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے ویانا میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے ساتھ مذاکرات انجام دیئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے منگل کے روز ہیلگا اشمید کے ساتھ دو مرتبہ ملاقات اور گفتگو کی- ایٹمی مذاکرات کا نیا دور جامع ایٹمی معاہدے کے مسودے کی تیاری کے سلسلے میں نائب وزرائے خارجہ اور ماہرین کی سطح پر انجام پا رہا ہے۔ منگل کے روز صبح ویانا میں ماہرین کی سطح پر بھی مذاکرات انجام پائے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲