اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایجنسی اس وقت ایران میں مختلف معاہدوں پر عمل درآمد کروا رہی ہے اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ پروٹوکول کے تحت ایٹمی مواد اور تنصیبات پرامن مقاصد کی حامل ہیں-
رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے میدان میں ایک اہم ترین مسئلہ ایران کا ایٹمی مسئلہ ہے- آئی اے ای اے اس وقت ایران میں مختلف معاہدوں پر عمل درآمد کروا رہی ہے اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ پروٹوکول کے تحت ایٹمی مواد اور تنصیبات پرامن مقاصد کی حامل ہیں- انھوں نے مشترکہ اقدام پروگرام کے عبوری سمجھوتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار تیرہ سے بہت اچھی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں- آئی اے ای اے اور ایران تعاون کے فریم ورک کے بارے میں ایک اتفاق رائے تک پہنچے اور اس وقت ایران اور چھ ممالک مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ جامع سمجھوتے تک پہنچا جا سکے- انھوں نے مزید کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی حتمی سمجھوتہ ہونے کی صورت میں اس پر عمل درآمد میں کلیدی کردار ادا کرے گی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲