اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دی ہے کہ مصر کی سابق حکمراں جماعت اخوان المسلمین نے جمعے کے روز دارالحکومت قاہرہ کی سڑکوں پر پھر احتجاجی مظاہرہ کیا جو پولیس کے تشدد کا شکار ہوگیا- بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے قاہرہ کے عین الشمس علاقے میں مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور انھیں تتر بتر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کئے- مظاہرین نے پولیس تشدد کے جواب میں ان پر پتھراؤ کیا- مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعے کے دن صوبہ الشرقیہ میں بھی اخوان المسلمین کے سیکڑو حامیوں نے مظاہرہ کیا- پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا-
.......
/169