اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے ٹینکوں نے جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔ خبری ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ قنیطرہ کی اہم گذرگاہ کے قریب واقع قحطانیہ نامی علاقے میں داعش کے عناصر اور شام حکومت کے بعض مسلح مخالفین کے درمیان شدید لڑائی جاری رہنے کے ساتھ صہیونی حکومت نے بھی اس علاقے پر گولہ باری کی ہے ۔ خبری ذرائع نے مزید کہا ہے کہ متحارب دھڑوں کے بعض گولے جب اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں میں گرے تو اسرائیلی ٹینکوں نے بھی قحطانیہ کے علاقے پر گولے برسا دیئے۔ ان ذرائع نے کہا ہے کہ ایسے میں کہ جب احرارالشام اور جبھۃ النصرۃ جیسے شام مخالف مسلح دہشتگرد گروہ، داعش گروہ کو نابود کرنے کے لئے قحطانیہ علاقے کی طرف بڑھ رہے ہیں، شامی فوج نے بھی اس علاقے پر گولہ باری کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ داعش کے عناصر قحطانیہ کے علاقے میں شام کے مخالف گروہوں کے مکمل محاصرے میں ہیں اور یہ عناصر قحطانیہ کے علاقے میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲