اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں پانچ کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں بیس سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن بغداد کے الحریہ، طالبیہ، اور، جمیلہ سمیت مختلف علاقوں میں پانچ کار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں تیئیس عراقی شہری جاں بحق اور کم از کم ساٹھ زخمی ہوگئے- ان کار بم دھماکوں کے نتیجے میں رہائشی مکانات اور تجارتی عمارتوں کے علاوہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا- بغداد میں کار بم دھماکوں میں ایسی حالت میں اضافہ ہوا ہے کہ جب، گزشتہ فروری کے مہینے میں عراقی حکومت نے دس سال کے بعد بغداد میں رات کو گھروں سے باہر نکلنے پر عائد پابندی، ختم کردی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲