11 مئی 2025 - 14:40
کروڑوں شہریوں کے لئے پیام امن، ہندوستان-پاکستان کے بیچ جنگ بندی

قومی آواز (دہلی) :آخر کار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوگیا۔ پہلگام میں پاکستانی دہشت گردی کے بعد ہندوستان کے آپریشن سیندور نے ایک منھ توڑ جواب دیا تھا ۔جس کے بعد پاکستان نے سرحدوں پر فوجی جارحیت کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو ہر محاذ پر چت کیا ۔اب دونوں ممالک نے جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔جس کا اعلان ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کیا ۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہندوستان اور پاکستان نے آج فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں دہشت گردی کے خلاف مسلسل ایک مضبوط اور غیر متزلزل موقف اپنایا ہے اور ایسا کرتا رہے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا |
ہندوستانی اخبار 'قومی آواز: اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے امریکہ کی ثالثی میں "فوری اور مکمل جنگ بندی" پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے ایک دوسرے کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آئی، جس سے خطے میں جاری تنازع ایک خطرناک موڑ پر پہنچ گیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر اعلان کیا:کہ ۔۔۔
"امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی طویل رات کی بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔"
"دونوں ممالک کو عقل اور بہترین فہم استعمال کرنے پر مبارکباد! اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!"
صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کو جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی میں سہولت فراہم کی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

pic.twitter.com/lRPhZpugBV
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 10, 2025

ان کے بقول: مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ یہ نہ صرف ان دونوں ممالک کے عوام کے لیے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک بڑی خوشخبری ہے۔ امریکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنے کردار کو جاری رکھے گا۔ اس پیش رفت کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ جنگ بندی برقرار رہی تو یہ جنوبی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے ایک تاریخی موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے  کیا کہا؟
سکریٹری خارجہ وکرم  مسری نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہفتے کی شام 5 بجے سے پانی، زمین اور آسمان میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات چیت کریں گے۔
دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات کریں گے۔
ہفتہ کی شام ہندوستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکرم مصری نے کہا کہ شام پانچ بجے سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نافذ ہو گئی ہے۔ وکرم مصری نے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ہفتہ کی سہ پہر فون پر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی شرائط پر جنگ بندی کی ہے اور دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات کریں گے۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سفارتی کوششیں
ٹرمپ کے اعلان سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر، پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بات چیت کی تھی۔روبیو نے بھی X سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں جنگ بندی کا اعلان کیاکہ ۔۔۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، نائب صدر وینس اور میں نے بھارت اور پاکستان کے سینئر حکام سے بات چیت کی، جن میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اور قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال اور عاصم ملک شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر جامع مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ۔۔۔ ہم وزیراعظم مودی اور وزیراعظم شریف کی دانشمندی، دور اندیشی اور قیادت کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے امن کے راستے کا انتخاب کیا۔

Over the past 48 hours, @VP Vance and I have engaged with senior Indian and Pakistani officials, including Prime Ministers Narendra Modi and Shehbaz Sharif, External Affairs Minister Subrahmanyam Jaishankar, Chief of Army Staff Asim Munir, and National Security Advisors Ajit…
— Secretary Marco Rubio (@SecRubio) May 10, 2025

India and Pakistan have today worked out an understanding on stoppage of firing and military action.
India has consistently maintained a firm and uncompromising stance against terrorism in all its forms and manifestations. It will continue to do so.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) May 10, 2025

پاکستان کا ردعمل 
دوسری طرف اے این آئی نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کیا ہے: پاکستان اور ہندوستان فوری طور پر جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔تازہ اطلاع ہے کہ ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے بھی اعلان کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی کاروائی روکنے اور گولہ باری بند کرنے پر اتفاق رائے ہوچکی ہے ۔

Pakistan and India have agreed to a ceasefire with immediate effect. Pakistan has always strived for peace and security in the region, without compromising on its sovereignty and territorial integrity!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 10, 2025

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی تھی، جہاں پاکستان کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز کارروائیاں کی جا رہی تھیں۔ سرحدی علاقوں میں شدید فائرنگ، ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے، جنہیں ہندوستانی فوج نے مؤثر طریقے سے ناکام بنایا۔ اپنی ہر کوشش کی ناکامی کے بعد پاکستان سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔ اسی دوران امریکہ نے مداخلت کرتے ہوئے پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست رابطہ کیا۔امریکی دباؤ کے بعد پاکستان نے نیوکلئر بم کے استعمال پر فیصلہ کرنے والی کمیٹی کی طے شدہ میٹنگ ملتوی کر دی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی واضح کیا کہ اگر ہندوستان کی جانب سے مزید حملے نہ ہوئے تو پاکستان کشیدگی کم کرنے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہفتے کے روز ہندوستانی فوج کی جانب سے ایک پریس بریفنگ میں جوابی کارروائی کی مکمل تفصیلات پیش کی گئیں، جس میں فوج نے پاکستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں کی گئی کارروائیوں کا احاطہ کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha